• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارادہ ……

میری تنخواہ میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔

گرمیوں میں فرانس جانے کا ارادہ ہے،

میرے چچازاد نے آگاہ کیا۔ وہ سافٹ وئیر انجینئر ہے۔

میری تنخواہ میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

گرمیوں میں دبئی جانے کا ارادہ ہے،

میرے ماموں زاد نے بتایا۔ وہ ڈاکٹر ہے۔

میری تنخواہ میں پچیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

گرمیوں میں مری جانے کا ارادہ ہے،

میرے پھوپھی زاد نے بتایا۔ وہ بینک افسر ہے۔

پھر اسی نے پوچھا،

مبشر بھائی، آپ کی بھی تو تنخواہ بڑھی ہوگی۔

آپ کا کہاں جانے کا ارادہ ہے؟

میں نے کہا،

میرا لانڈھی جانے کا ارادہ ہے

تازہ ترین