• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 شہری لاپتہ ہوئے یا ہنی ٹریپ کا شکار؟ تعین کیلئے درخواست گزاروں کو تعاون کی ہدایت

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے 3 لاپتہ شہریوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کو تفتیشی افسر سے تعاون کرنے کی ہدایت کر دی۔

3 لاپتہ شہریوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے کہا کہ فراہم کردہ موبائل فونز کے مطابق تینوں افراد کی آخری لوکیشن لاڑکانہ ہے۔

عدالت نے سوال کیا کہ کیا ان افراد کا تعلق کسی تنظیم سے ہے، ابھی تک ان افراد کی گمشدگی کی ایف آئی آر کیوں درج نہیں کرائی گئی؟ ان تینوں افراد کا آپس میں کیا تعلق ہے؟

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ تینوں افراد کا تعلق کسی تنظیم سے نہیں، ایک درخواست گزار شاہجہاں کا بیٹا اور 2 اس کے دوست ہیں۔

عدالت نے سوال کیا کہ شاہجہاں کے علاوہ کسی نے درخواست دائر نہیں کی اس کی کی کیا وجہ ہے؟

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ان کے رشتے دار بھی عدالت میں موجود ہیں، یہ افراد بنوں سے کسی سے ملنے آئے تھے۔

عدالت میں تفتیشی افسر نے کہا کہ یہ افراد کراچی نہیں آئے، ان کی لوکیشن لاڑکانہ کی ہے۔

عدالت نے کہا کہ آپ عدالت میں غلط بیانی کیوں کر رہے ہیں، ریکارڈ بتا رہا ہے کہ وہ سب لاڑکانہ گئے تھے۔

عدالت کی جانب سے درخواست گزار سے کہا گیا کہ ممکن ہے یہ ہنی ٹریپ کا کیس ہو، آپ تفتیشی افسر سے تعاون کریں تاکہ سنجیدہ کوششیں ہو سکیں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید