وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ درخت لگائیں اور اسموگ کے اندھیرے مٹائیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنگلات کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہ درخت ضرور لگائیں۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ بچے اپنے والدین اور اساتذہ کرام کے نام پر درخت لگائیں، جنگلات کا وجود ماحول، معیشت اور شہریوں کے لیے لائف لائن ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے بتایا ہے کہ عالمی یوم جنگلات پرصوبے بھر میں 15 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، مہم کے دوران مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ پودے لگانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔
مزیم نواز نے مزید کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت 44 لاکھ پودے لگائے جائیں گے جبکہ گرین پاکستان پروگرام کے تحت 34 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہیلتھ، ایجوکیشن اور دیگر اداروں کو شجرکاری کے لیے 55 لاکھ پودے فراہم کیے گئے ہیں، پہلی مرتبہ بے آباد سرکاری اراضی پر بھی درخت لگائے جائیں گے۔