• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیاز جیسا لہسن، چھیلنا اور استعمال کرنا نہایت آسان

چین میں پیدا ہونے والے منفرد قسم کی لہسن(تصویر سوشل میڈیا)۔
چین میں پیدا ہونے والے منفرد قسم کی لہسن(تصویر سوشل میڈیا)۔

آپ نے غالباً کبھی بھی سنگل جوے والا لہسن نہ دیکھا ہو، جو حقیقت ہے۔ لہسن دنیا میں بہت ہی مشہور مسالے کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن جتنا اسے لوگ کھانا پسند کرتے ہیں اتنا ہی اسے چھیلنے سے کتراتے ہیں۔ 

ایک لہسن میں ایک درجن یا اس سے زیادہ ہلال کی شکل کے حصے آپس میں جڑے ہوتے ہیں، لیکن اگر یہ بتایا جائے کہ دس بارہ لہسن کی ایک جوے کے بجائے سنگل جوے والے لہسن جیسی کوئی چیز بھی موجود ہوتی ہے تو یقیناً آپ حیران ہوں گے۔

اگر آپ چین، جرمنی یا شمالی یورپ میں رہتے ہیں، تو آپ شاید سوچ رہے ہوں گے کہ اس سبزی کے بارے میں کیوں پڑھیں جسے آپ باقاعدگی سے سپر مارکیٹ میں دیکھتے ہیں، لیکن یہ حقیقت ہے کہ دنیا کی اکثریت لہسن کی اس قسم سے نا آشنا ہے۔ 

ایک امریکی ویب سائٹ ریڈٹ پر سولو لہسن کے نام سے لیبل لگا ہوا پیاز کی طرح کی تصویر دیکھنے کے بعد اس کے بارے میں پتہ چلا۔ جس چیز کو ڈیجیٹل طور پر تبدیل شدہ تصویر سمجھا جا رہا تھا وہ درحقیق اصلی چیز نکلی، اور یہ بظاہر دنیا کے کچھ حصوں میں بہت مشہور ہے۔ 

گمان ہے کہ سولو لہسن کی ابتدا چین کے صوبے یوننان سے ہوئی، جہاں کاشتکاروں نے اندازہ لگایا کہ سنگل لہسن کی نشوونما میں موسم بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جبکہ چین اس وقت دنیا میں واحد خطہ ہے جہاں اسکی باقاعدہ پیداوار ہوتی ہے۔

سولو گارلک یا ایک سنگل جوے والا لہسن ایک پیاز سے ملتی جلتی شکل کا ہوتا ہے اور اس میں دس بارہ ہلال کی شکل کے لہسن جڑے نہیں ہوتے، آپکو اسکا بیرونی چھلکا اتارنا ہے۔ آپکے ہاتھ میں ایک بڑا سا سنگل لہسن ہوگا اب اسے باریک کتر لیں، پیس لیں یا پھر پورا استعمال کرسکتے ہیں۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید