• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم حکمران اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز اٹھائیں، جمعیت

کوئٹہ (آ ن لائن)قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے حکم پر جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر مساجد میں مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں۔ خطباء نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف امت مسلمہ کے حکمران آواز اٹھائیں اسرائیل نے امریکہ کی سربراہی میں انسانیت کو تباہ کرنے کا اعلان کردیا ہے عالم اسلام کے حکمران گونگے اور بہرے ہو چکے ہیں، اسرائیل کے مظالم سے دنیا کے امن وسلامتی کوخطرہ ہے امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل نے فلسطینی مسلمانوں کو صفہ ہستی سے مٹا دیا امت مسلمہ کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں مظلوم فلسطینی بھائیوں کے خون کا بدلہ کون لے گا ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی، شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، صوبائی خطیب مولانا قاری انور الحق حقانی،مولانا ولی محمد ترابی، مولانا قاری مہر اللہ، مولانا محمد ساسولی، مولانا شاہ محمد، مولانا مفتی عبدالباقی بڑیچ، مولانا محمد ہاشم خیشکی، مولانا مفتی احمد خان، مولانا سعیداحمد ،مولانا محمد ایوب ایوبی، مولانا خدا ئے دوست، مولانا محمد اکبر مینگل، مولانا قاری نظر محمد حقانی، مولانا مفتی نیاز محمد بڑیچ، مولانا محمد طاہر توحیدی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف امت مسلمہ کے حکمران آواز اٹھائیں اسرائیل نے امریکہ کی سربراہی میں انسانیت کو تباہ کرنے کا اعلان کردیا ہے اسرائیل کے مظالم سے دنیا کے امن وسلامتی کوخطرہ لاحق ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیل، امریکہ، بھارت دنیا بھر میں انسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمران خواب غفلت سے بیدار ہو کر امت مسلمہ کی بقا اور سالمیت کے لئے یک جان ہوجائیں۔ فلسطینی شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید