• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو

 وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی، موسمیاتی تبدیلیوں اور بے احتیاطی کے باعث آبی ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نبیٔ کریم حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے بھی پانی کے ضیاع سے منع فرمایا اور اسی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہمیں پانی کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پانی کے مناسب استعمال اور تحفظ کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، آئندہ نسل کی بقا کے لیے پانی ذمے داری سے استعمال کریں۔

قومی خبریں سے مزید