• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق میں بھیک مانگتے پکڑی گئی 2 خواتین سیالکوٹ ایئرپورٹ پر گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار دونوں خواتین عراق میں بھیک مانگتے پکڑی گئی تھیں۔

 ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ عراق حکومت نے دونوں خواتین کو ڈی پورٹ کر کے پاکستان بھجوایا تھا، جن کا تعلق حیدر آباد سے ہے۔

حکام کے مطابق دونوں خواتین پہلے زمینی راستے سے غیر قانونی طور پر پاکستان سے ایران گئی تھیں۔

ملزمہ خواتین ایران سے عراق پہنچیں اور وہاں گداگری کرنے لگیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار ایک ملزم شاہزیب سعودی عرب سے واپس پاکستان آیا تھا جس کے پاسپورٹ پر نیدرلینڈ کا جعلی ویزہ تھا۔

 شاہزیب سعودی عرب میں مقیم ایجنٹ سے رابطے میں تھا اور یورپ جانا چاہتا تھا۔

قومی خبریں سے مزید