• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے جدہ سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

دورہ سعودی عرب میں وزیراعظم شہباز شریف کے وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزرا بھی شامل تھے۔

جدہ کے گورنر شہزادہ سعود بن عبد اللّٰہ بن جلاوی نے وزیرِ اعظم کو ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں۔

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف بدھ (19مارچ )کو 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید