• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گہرؔ اعظمی

ہلالِ عید کے درشن کے بعد عید ہوئی

سب اہلِ خانہ کو یہ باعثِ نوید ہوئی

ہراِک تھا شاداں وفرحاں کہ روزے پورے ہوئے

خوشی سے بچّوں کی سب کوخوشی مزید ہوئی

گزاری شب بڑی مشکل سے اپنی بچّوں نے

بڑوں کو بھی ذرا کم ہی نصیب نیند ہوئی

پڑھی نماز بڑی عیدگاہ میں جا کر

ادا خوشی سے گؔہر مِل کے رسمِ عید ہوئی

خوشی کا اُن کی ٹھکانہ تھا دید کے قابل

بڑوں سے بچّوں کو عیدی بہت رسید ہوئی

منائی سب نے ہی حالات کے تحت اپنے

ہر ایک مومن و مسلم کو یہ سعید ہوئی

مبارک اہلِ وطن کو گؔہر اُمید کریں

جو لوگ دُور ہیں، آئندہ گھر پہ عید کریں