• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان: بیٹے کے قتل میں ملوث ماں اور سوتیلے باپ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور


خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بیٹے کے قتل کے الزام میں گرفتار ماں اور سوتیلے باپ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بچے کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کر دیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) طیب جان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) حافظ عدنان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کو سوتیلے باپ نے گلا دبا کر قتل کیا، بچے کی ماں شریک جرم ہے۔

ایس پی نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں سوتیلے باپ نے تشدد اور گلا دبا کر قتل کا اعتراف کیا ہے، گرفتاری میں سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل فون کالز سے مدد ملی۔

ڈی ایس پی محمد عدنان نے کہا کہ بچے سے زیادتی کے شواہد اور نمونے لیب بھجوا دیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید