• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان آج ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش جذبے سے منایا جارہا ہے، دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔

کچھ دیر بعد شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوگی۔

یومِ پاکستان کی پریڈ ایوان صدر میں ہوگی، مسلح افواج نے پریڈ کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے فلائی پاسٹ کی ریہرسل کی، ایف سولہ اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے حصہ لیا، میراج اور دوسرے جنگی طیارے بھی شریک ہوئے۔ 

آج ہونے والے فلائی پاسٹ کی قیادت پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کریں گے، پریڈ میں غیر ملکی سفیر، اعلیٰ سول اور فوجی حکام شرکت کریں گے۔ 

دوسری جانب اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یومِ پاکستان کے لیے روٹ پلان تشکیل دے دیا۔

 آج رات بارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک اسلام آباد میں ہر قسم کے ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید