• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے یکجہتی اور باہمی اتحاد ناگزیر ہے: ایاز صادق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد ناگزیر ہے۔

یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں اور طویل جدو جہد کا ثمر ہے جسے ہم نے سنبھالنا ہے اور اس کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔

یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے بانیانِ پاکستان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940ء کو برصغیر کے مسلمانوں نے علحیدہ وطن کے قیام کا عزم کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان تجدید ِ عہد کا دن ہے، ہمیں وطن عزیر کے لیے تمام تر توانائیاں برؤئے کار لانے کا عہد کرنا ہے۔

ملک کو دہشت گردی کے درپیش چیلنجز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کا سامنا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے یکجہتی اور اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید