• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جج کے گھر سے رقم برآمدگی معاملہ، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

نئی دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس یشونت ورما کے گھر سے بھاری رقم برآمد  ہونے کے معاملے پر بھارتی سپریم کورٹ نے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

اس کمیٹی میں جسٹس شیل ناگو ( چیف جسٹس آف پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ) جسٹس جی ایس سندھاوا ( چیف جسٹس ہماچل پردیش ہائی کورٹ)، جسٹس انوشیوامن( جج کرناٹک ہائی کورٹ) شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جسٹس یشونت ورما نے خود پر لگنے والے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ گھر کے جس حصے میں آگ لگی وہ ایک آؤٹ ہاؤس ہے جو اسٹاف کوارٹرز کے قریب ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید