ڈیرہ غازی خان میں تونسہ کے سرحدی علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جہاں پولیس کی جوابی کارورائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سید علی کاظمی کے مطابق تونسہ کے سرحدی علاقے جھنگی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔
ڈی پی او کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے راکٹ فائر کیے گئے، پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ مزید پولیس نفری طلب کی گئی۔
ڈی پی او نے مزید بتایا کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔
انکا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے راکٹ حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے تھرمل کیمروں کی مدد سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔