• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی چوک احتجاج کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کیس میں سلمان اکرم راجہ سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔

 تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کو ڈی چوک پر احتجاج کے کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔

عدالت نے سلمان اکرم راجہ، زرتاج گل، عالیہ حمزہ، کنول شوزب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کہا ہے کہ ضمانت کی تمام درخواستوں کو اکٹھا سنا جائے گا۔

اے ٹی سی نے سلمان اکرم راجہ، شہریار  آفریدی، شیر افضل مروت، شعیب شاہین، عبدالقیوم نیازی، زرتاج گل، عالیہ حمزہ، کنول شوزب، مشعال یوسفزئی، نادیہ خٹک، فلک ناز، علی بخاری، عمیر نیازی اور رؤف حسن کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آبپارہ، سیکرٹریٹ، ترنول، رمنا، کوہسار تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

قومی خبریں سے مزید