• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماریہ قتل کیس: والد اور بھائی کو سزائے موت کا حکم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ماریہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے لڑکی کے والد اور بھائی کو سزائے موت کا حکم دے دیا، دونوں ملزمان کو 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔

بہن ماریہ کے قتل کے دوران ویڈیو بنانے والے مقتولہ کے دوسرے بھائی کو عدالت نے بری کر دیا ہے۔

قتل کے وقت کمرے میں موجود مقتولہ کی بھابھی کو بھی عدالت نے بری کر دیا۔

یاد رہے کہ ماریہ کو 17اور 18مارچ 2024ء کی درمیانی شب بھائی نے باپ کی موجودگی میں گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔

22 سالہ ماریہ کے قتل کے وقت چاروں ملزمان کمرے میں موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید