اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ راغب نعیمی نے کل طلب کرلیا۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں انسانی دودھ کے بینک کے قیام کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔
اعلامیہ کے مطابق بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کے معاہدہ ختم کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق خواتین کو وراثت کے حق سے محروم کرنے کی رسموں سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر غور ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق بجلی چوری اور زکوٰۃ فنڈ کو سرمایہ کاری کے غرض سے اسلامی بینکوں میں رکھنے کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔