• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں آج اور کل تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگیا، آج اور کل کوئٹہ سمیت صوبے کے 15 اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والے اس نئے سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسی خیل، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، لورالائی میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بارکھان، سبی، خضدار، چاغی اور نوشکی میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 26 مارچ تک یہ سسٹم صوبے میں موجود رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید