کوئٹہ(خ ن) ڈائریکٹر جنرل کھیل محمد یاسر بازئی نے کہا ہے کہ یوم پاکستان 23 مارچ کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے صوبہ بھر میں کھیلوں کے میگا ایونٹس کا انعقاد کرارہے ہیں، تاکہ قومی دن کو جوش و جذبے سے منایا جائے، نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے محکمہ کھیل حکومت بلوچستان بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے، ان کھیلوں کے انعقاد سے بلوچستان کے کھلاڑیوں کی 35 ویں نیشنل گیمز میں بہترین کھیل پیش کرنے کے مواقع میسر آئیں گے،کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں یوم پاکستان سپورٹس فیسٹول سے صوبے بھر سے ہونہار کھلاڑی سامنے آئیں گے جو نیشنل گیمز میں صوبے کا نام روشن کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاری سپورٹس فیسٹول میں شامل ووشو کے فائنل مقابلوں میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیویٹیز محمد آصف لانگو، ووشو ایسوسی ایشن کے عہدیداروں فیض اللہ، باز محمد نورزائی، بسجا کے صدر محمد شاہ دوتانی، منصور درانی ، وحید بلوچ سمیت دیگر بھی موجود تھے، ووشو کے مقابلوں میں کوئٹہ کے مختلف کلبز کے 7 ویٹ کے 35 کھلاڑیوں نے شرکت کی مقابلوں میں بلوچستان سپورٹس بورڈ نے 4 گولڈ ایک سلور ایک برون میڈلز کے ساتھ پہلی المسلم اکیڈمی نے 2 گولڈ ایک برون میڈل کے ساتھ دوسری جبکہ سریاب نے 3 سلور 3 برونز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔