پنجاب کے شہر جھنگ میں ہوئے پولیس مقابلے میں 1 ملزم ہلاک جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔
پنجاب پولیس کے مطابق جھنگ کے علاقے کشمیر کالونی کے قریب اہلکاروں نے ناکے پر 3 مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ مرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ہے، جبکہ اس کے دونوں ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔
ہلاک ہونے والا ملزم ڈکیتی و قتل سمیت 50 وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔