• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بی ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک اور ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق سمن آباد تھانہ کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 19میں موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان اسلحہ کے زور پر شہری سے موبائل چھین کر فرار ہورہے تھے،موقع پر موجود پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی ،جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ،پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا،زخمی ملزم کی شناخت فرحان عثمانکے نام سے ہوئی ہے جبکہ ہلاک ملزم کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی،پولیس نے مقابلہ کے بعد ہلاک اور زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کیا جہاں پر زخمی ملزم کو طبی امداد مہیا کی جارہی ہے،ہلاک ملزم کو ضابطے کی کارروائی کے بعد شناخت کیلئے سرد خانے منتقل کردی ،ملزمان کے قبضے سے 1 عدد9 ایم ایم پستولعہ راؤنڈ زندہ و چلیدہ خول، 1 عدد موبائل فون اور 1 عدد موٹر سائیکل برامد کر لی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید