• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی فرحان ملک کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد


کراچی کی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے صحافی فرحان ملک کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔

عدالت نے فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور صحافی کی درخواست ضمانت پر 27 مارچ تک کے نوٹس جاری کردیے۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ اینٹی اسٹیٹ وڈیوز پوسٹ ہوئی ہیں، عدالت نے پوچھا کہ ایسی کیا ویڈیوز ہیں؟ کیس میں مدعی کون ہے؟

عدالت نے صحافی فرحان ملک سے سوال کیا کہ آپ کو مارا تو نہیں ہے؟ہراساں تو نہیں کیا جارہا ہے؟

فرحان ملک نے کہا کہ ہمارے اسٹاف کو تنگ کیا جارہا ہے، اس پر عدالت نے تنبیہ کی کہ کسی کو تنگ کیا تو تفتیشی افسر کو شوکاز کریں گے۔

فرحان ملک کی پیشی کےموقع پر اینکرز اورسینئر صحافیوں کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی، صحافی فرحان ملک کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید