• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی سے جیل میں رہنماؤں اور وکلاء کی ملاقات


بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی کی رہنماؤں اور وکلاء ملاقات کی۔ جن میں سلمان اکرم راجا، نیاز اللّٰہ نیازی ، بابر اعوان و دیگر شامل تھے۔

ملاقات کے بعد راولپنڈی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، اُن کی بہنوں کو اجازت نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ بہنوں کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نےمزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی کارروائی سے آگاہ کیا، بتایا کہ ہمارے لیے ملاقات ضروری ہے، میڈیا سے گفتگو کہیں بھی ہوسکتی ہے۔

سلمان اکرم راجا نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے میرے موقف کی تائید کی ہے، جیل میں کچھ ملاقاتیں اوپر سے کرائی جارہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ اس سے پارٹی ڈسپلن خراب ہوتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید