• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر ایوب کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

رہنما تحریکِ انصاف عمر ایوب---فائل فوٹو
رہنما تحریکِ انصاف عمر ایوب---فائل فوٹو

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستِ منظور کر لی۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں عمر ایوب کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری پر  جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔

عمر ایوب پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لے کر اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمر ایوب کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے عمر ایوب کی عدم حاضری پر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی تھی۔

واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صدر حسن ابدال میں 2 مقدمات درج ہیں۔

قومی خبریں سے مزید