• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے: وزیرِ اعظم


وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گوادر میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور تحقیقات کر کے ذمے داروں کا تعین اور قرار واقعی سزا یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اس واقعے کے حوالے شہباز شریف نے کہا کہ شرپسند عناصر بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں، شرپسند عناصر کی معصوم لوگوں کے خلاف بزدلانہ کارروائیاں ان کی حیوانیت کی واضح عکاسی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کے ملک دشمن عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شب و روز ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے۔

قومی خبریں سے مزید