کراچی میں شارع فیصل کارساز پر گزشتہ روز ہونے والے ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ متوفیہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ایک تیز رفتار کار نے بیٹی اور داماد کو ٹکر ماری جس سے دونوں دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہیں ہے اور اس کی عمر 17 سال ہے۔
ملزم نے بتایا ہے کہ اس نے گاڑی چلانے کے لیے اپنے دوست سعد سے لی تھی۔