• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1865سے لورالائی میں آباد ہیں،قومی شناختی کارڈز جاری کئے جائیں، قبائلی معتبرین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ضلع لورالائی کے قبائلی معتبرین سردار طالب شنواری‘حبیب اللہ شنواری‘موسیٰ کلیم شنواری اور ملک بہادر خان شنواری نے کہا ہے کہ ہم1865سے لورالائی میں آباد ہیں کشمیر کی آزادی میں ہمارئے قبیلے نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا لیکن آج ہم قومی شناختی کارڈ سے محروم ہیں اعلیٰ حکام اسکا نوٹس لیکر ہمیں قومی شناختی کارڈ فراہم کریں ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہوجائینگے، یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ ہم لورالائی میں1865سے آباد ہیں ملک کی آزادی اور کشمیر کی آزادی میں پشتون قبائل خاص کر شنواری قبیلے نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا مگر بدقسمتی سے آج ملک کااہم ادارہ نادرا کا رویہ شنواری قبیلے کے ساتھ درست نہیں انہوں نے کہاکہ آج کے حالات میں شناختی کارڈ نہ ہونے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ہمارا قبیلہ جو1865سے بلوچستان کے ضلع لورائی میں آباد ہے اور 1976کے شناختی کارڈ ہمارے پاس موجود ہیں اور تمام تر ثبوتوں کے باوجود نادرا حکام ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سےسندھ اور پنجاب میں محنت مزدور ی بھی نہیں کرسکتےہمارے بچے تعلیم اور روزگار سے محروم ہیں انہوں نے حکومت بلوچستان‘وفاقی وزیر داخلہ‘ ودیگر سے اپیل کی کہ نادرا کے رویے کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے ہمیں اس حد تک مجبورنہ کیا جائے کہ ہم احتجاج کریں اورسڑکوں پر نکل آئیں۔ 
تازہ ترین