جنوبی بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اور اداکار و سیاستدان کرشنم راجو کے بھتیجے پربھاس ایک بار پھر خبروں کی شہ سرخی بن رہے ہیں۔
تاہم اس بار وجہ ان کی شادی ہے اس بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان کی شادی حیدر آباد دکن کے ایک معروف بزنس مین کی بیٹی کے ساتھ طے ہوئی ہے۔
ساؤتھ کے ایک میڈیا ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بات اب تک بڑے محفوظ انداز میں پوشیدہ رکھی گئی تھی۔
واضح رہے کہ 45 سالہ پربھاس اپنی فلموں بالخصوص باہوبلی سیریز اور دیگر میں اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے پرستاروں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں اور نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں انکے چاہنے والے موجود ہیں۔
تاہم ان کی ذاتی زندگی بالخصوص ان کی شادی کے چرچے سوشل میڈیا پر ہمیشہ ہی گرما گرم موضوع رہے ہیں۔ اداکارہ انوشکا شیٹی کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیوں کے ساتھ دونوں کی شادی کی افواہیں بھی ہیں، لیکن دونوں نے اسکی تردید کی ہے۔