انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایک اور وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
ذرائع وزارات خزانہ کا کہنا ہے کہ اگلے سال کا بجٹ تیار کرنے سے پہلے آئی ایم ایف کا ایک اور وفد جلد پاکستان کا دورہ کر ے گا۔ اس دورے میں آئی ایم ایف سے نئے مالی سال 2025-26 کے بجٹ پر مشاورت کی جائے گی۔ اس کےعلاوہ آئن لائن مذاکرات بھی جاری رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ پر فیس ٹو فیس اور آن لائن مشاورت جاری رہے گی، آئی ایم ایف سے مشاورت کے بعد بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، نئے مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے کے دوران پیش کیا جائے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کی خریداری و فروخت پر آئی ایم ایف ایک حد تک ریلیف دینے پر آمادہ ہوگیا ہے، جائیداد کی خرید و فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی جائے گی۔
جائیداد کی خرید و فروخت پر ودہولڈنگ اور انکم ٹیکس برقرار رہیں گے، پراپرٹی فروخت کرنے والوں پر ٹیکس کی موجودہ شرح برقرار رہے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت سفارشات کی منظوری ایگزیکٹو بورڈ مئی کے اوائل تک دے گا۔