• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے صنعتی شعبے کی ویڈیو مانیٹرنگ کا آئی ایم ایف مطالبہ پورا کردیا


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے صنعتی شعبے کی پیداوار مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت صنعتی شعبے میں بننے والی اشیاء کی الیکٹرونک ویڈیو سے نگرانی کی جائے گی۔

ایف بی آر نے صنعتی شعبے کی ویڈیومانیٹرنگ کا آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کردیا، سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کا نوٹی فکیشن کردیا۔

ایف بی آر ویڈیو نگرانی کیلئے ڈیجیٹل آئی سافٹ ویئر نصب کرے گا، جس سے سینٹرل کنٹرول یونٹ ایف بی آر کو رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم کرے گا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پیداواری ریکارڈ کا تجزیہ کرکے اگر ٹیکس ادا ئیگی کم ہوئی قانونی کارروائی کی جا سکے گی۔

ویڈیو مانیٹرنگ کے بغیر مال فیکٹری سے نہیں نکالا جا سکے گا۔ ویڈیو نگرانی کا ساز و سامان لائسنسن یافتہ مجاز وینڈر کے ذریعے نصب ہوگا جو نصب ٹیکنالوجی کو وقتاً فوقتاً اپ گریڈ کرنے کا پابند ہوگا۔

تجارتی خبریں سے مزید