• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف سے مذکرات مجموعی طور پر اچھے رہے، مطمئن ہوں، وزیر خزانہ


وزیر خزانہ محمد اورنگزيب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات پر وہ مطمئن ہیں، مذاکرات مجموعی طور پر اچھے رہے ہیں۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن سے مذاکرات مجموعی طور پر اچھے رہے، قرض کی اگلی قسط کیلئے آج مذاکرات کا آخری روز ہے۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد تقریباً 2 ہفتے تک پاکستان میں قیام کے بعد آج واپس وانہ ہوجائے گا، اگر ضرورت ہوئی تو مزید مذاکرات کیلئے آن لائن رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام پرامید ہیں کہ تین شعبوں میں تحفظات کے باوجود مشن قرض اجراء کی سفارش کرے گا۔

 آئی ایم ایف نے ریٹیل، ہول سیل اور رئیل اسٹیٹ سمیت کئی شعبوں میں ٹیکس وصولی بہتر بنانے پر زور دیا ہے جبکہ ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ، پراپرٹی سیکٹر کیلئے ٹیکس ریٹ میں کمی کی تجویز دی، جس کا مقصد پاکستانی سرمائے کو بیرون ملک منتقل ہونے سے روکنا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے  نے پوائنٹ آف سیل اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم موثر بنا کر ٹیکس چوری روکنے پر زور دیا، قومی ایئر لائن اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری جون تک کرنے کا مطالبہ بھی کیا جبکہ زرعی انکم پر ٹیکس وصولی کے لیے کی گئی قانون سازی پر آئی ایم ایف نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید