گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
بلوچستان، خیبر پختون خواں کے کئی علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں بھی وادیاں برف سے ڈھکی خوبصورت مناظر پیش کر رہی ہیں۔
ادھر چترال میں موسلادھار بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، لینڈ سلائیڈنگ سے تورکہو، گرم چشمہ، کیلاش ویلی سمیت کچھ مقامات پر آمدورفت بند ہو گئی ہے۔
ندی نالوں میں طغیانی سے گاڑیوں کے درجنوں حادثات ہوئے، سینکڑوں درخت، فصلیں اور درجنوں کچے مکانات گر گئے ہیں جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی ہے۔
خراب موسم کے پیشِ نظر ضلع کے تمام اسکولوں میں 2 روز کی چھٹی دے دی گئی ہے۔