• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ دھماکا، 11 زیرِ علاج زخمی اسپتال سے ڈسچارج

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر گزشتہ روز کے بم دھماکے کے 11 زخمیوں کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈبل روڈ پر دھماکے کے 11زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی اور حالت کی بہتری کے بعد سنڈیمن اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے بتایا ہے کہ دھماکے کے 6 زخمی افراد ٹراما سینٹر، 3 سنڈیمن اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جبکہ زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے، جن کا ٹراما کے آئی سی یو میں علاج جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور21 زخمی ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید