• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 9 سال کے بھتیجے سے بدفعلی اور قتل، چچا گرفتار

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں 9 سالہ بچے سے بدفعلی اور قتل کا معمہ حل ہو گیا۔

9 سال کے بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی ذیشان رضا کے مطابق بچے کو اس کے چچا نے بدفعلی کے بعد قتل کیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ ملزم نے 9 سال کے بھتیجے کو زیادتی کے بعد رسی کا پھندا ڈال کر قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بچے کو بے دردی سے قتل کیا اور لاش ملنے سے لے کر تدفین تک تمام کارروائی میں گھر والوں کے ساتھ ساتھ رہا۔

قومی خبریں سے مزید