• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈویژن کے68پارکوں کی سکیورٹی صورتحال غیر تسلی بخش

 راولپنڈی(راحت منیر،اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ڈویژن کے68پارکوں کی  سکیورٹی صورتحال غیر تسلی بخش قرار دے دی گئی ہے۔اس بات کا انکشاف سپیشل برانچ کی خصوصی رپورٹ میں کیا گیاہے۔جس میں راولپنڈی ڈویژن کے69پارکوں کی چیکنگ کرکے رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی ضلع کے53میں سے ایک پارک کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں ضلع اٹک کے9،ضلع جہلم کے دو اور چکوال کے پانچ پارکس کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔راولپنڈی کے پارکس میں ایوب پارک،جناح پارک،نواز شریف پارک،ریس کورس پارک،بچوں کی دنیا کمرشل مارکیٹ،لیاقت باغ،رومی پارک،گلزائر قائد کے چار پارکس سمیت راولپنڈی کے46پارکس ہیں۔ مری کے چارپبلک پارک مری،سوزو پارک مری،باغ شہیداں مری  وغیرہ کے ساتھ ساتھ واہ کینٹ کے دو جناح پارک مال روڈ،شیر شاہ پارک اورایک کلرسیداں دھان گلی پارک شامل ہے۔ضلع اٹک میں نو پارکس میں سے ایک حسن ابدال،تین اٹک،تین حضرو،ایک فتح جنگ،ایک جنڈ  کا پارک ہے۔جہلم کے دو میں اکرم شہیدپارک اور الطاف حسین پارک شامل ہیں۔چکوال کے پانچ پارکس میںایک کلر کہار،دو تلہ گنگ اور چکوال کے پارکس ہیں۔ 
تازہ ترین