• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کا پی ٹی آئی کو اندرونی سازشوں پر نظر رکھنے کا مشورہ

تصویر بشکریہ، اسلم غوری فیس بک
تصویر بشکریہ، اسلم غوری فیس بک

اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے اتحادی جماعت تحریک انصاف کی قیادت کو اندرونی سازشوں پر نظر رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہےہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ علی امین تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان فاصلے بڑھانے کی سازش کررہے ہیں، گرینڈ اپوزیشن میں رکاوٹ سے حکومت اور غیرجمہوری قوتوں کو فائدہ ہوگا۔

اسلم غوری نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے، جب اپوزیشن اتحاد بننے کے قریب ہوتا ہے سازشی عناصر اپنا کام شروع کردیتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ علی امین اپنی حکومت کو دوام دینے کےلیے اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے، پی ٹی آئی قیادت پارٹی کے اندر سازشیوں پر نظر رکھے، اپوزیشن گرینڈ الائنس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

قومی خبریں سے مزید