فیصل آباد میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی کے واقعے میں ملوث دوسرا ملزم فیصل بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم سے ڈکیتی کے دوران خاتون سے چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتار مرکزی ملزم علی شیر نے ساتھی فیصل کے ملوث ہونے کی نشاندہی کی تھی۔
گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور تیسرے ملزم کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق مرکزی ملزم علی شیر کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کیا تھا، 3 روز قبل ڈاکوؤں نے موٹر وے کے قریب میاں بیوی کو روکا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں نے شوہر کو رسیوں سے باندھ کر اس کی بیوی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔