• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یوم القدس، ایم ڈبلیو ایم کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں مظاہرے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی جانب سے جمعتہ الوداع پرعالمی یوم القدس کی مناسبت سے ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی ریلیاں نکالی گئیں اور جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سمیت سیاسی، سماجی، صحافتی، وکلاء برادری، اقلیتی برادری اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے بھرپور تعداد میں شرکت کی، نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر خطیب حضرات نے یوم القدس اور فلسطین کاز کی اہمیت پر اپنے خطبات دیے، ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد نور الایمان ناظم آباد کے باہر کیا گیا، جس سے علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مرزا یوسف حسین،علامہ صادق جعفری، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن،علامہ ملک عباس سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب میں کہا کہ جمعۃ الوداع بطور عالمی یوم القدس امام خمینیؒ کے فرمان پر منایا جاتا ہے،جمعتہ الوداع اتحاد امت مسلمہ کا مظہر ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید