• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی قیمت 10 روپے کم ہونی چاہیے: فاروق ستار

فاروق ستار— فائل فوٹو
فاروق ستار— فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 10 روپے فی یونٹ کمی ہونی چاہیے۔

کراچی میں گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج بہت ہی بھاری دل کے ساتھ سب کو عید کی مبارک باد دیتا ہوں، آج ہم سادگی کے ساتھ عید منا رہے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ اس سال 100 سے زائد شہری ڈمپر گردی کا شکار ہوئے ہیں، جب تک قاتل گرفتار نہیں ہو جاتے ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج سندھ کے شہروں میں بے چینی پائی جاتی ہے،  آئندہ بجٹ سے قبل عوام کو کوئی امید دلانی چاہیے۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے واقعات پر حکومت کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید