• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضائی طاقت اور چین کا مقابلہ کرنے کیلئے ٹرمپ نے سکستھ جنرل فائٹر پروگرام بحال کردیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

چین کی جانب سے چھٹی (سکستھ) جنریشن کے طیاروں کے تجربات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیکسٹ جنریشن فائٹر پروگرام بحال کرنے کی منظوری دے دی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فضائی برتری کے حامل نیکسٹ جنریشن پروگرام کے لیے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے معاہدہ کرلیا ہے۔

یاد دلاتے چلیں کہ سابقہ امریکی صدر جوبائیڈن نے گزشتہ سال جولائی 2024ء میں نیکسٹ جنریشن ایئر ڈومیننس فائٹر ایف 47 پروگرام کو مہنگے ہونے کی وجہ سے روک دیا تھا۔

اب موجودہ صدر کی انتظامیہ نے ایف 47 کا کانٹریکٹ بوئنگ کمپنی کو دیا ہے جو ایک اور امریکی فضائیہ میں شامل ایف 22 کی جگہ لے گا جو معروف طیارہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے بنایا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید