صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین نیشنل پارٹی اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں محمد اسحاق نوتیزئی اور سینیٹر میر کبیر شاہی بھی موجود تھے، ملاقات میں بلوچستان کو درپیش مسائل کے طویل المدتی حل پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں بلوچستان کے مسائل پر دیگر سیاسی جماعتوں کی عدم سنجیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
سپریم کورٹ بار کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے مسائل پر کوئی بھی تنگ نظر یا محدود نقطہ نظر اختیار کرنا بند گلی میں لے جائے گا، صوبے کے چیلنجز کا واحد قابل عمل حل جمہوری طریقہ کار اور سیاسی حکمت عملی ہے۔
سپریم کورٹ بار کے اعلامیہ کے مطابق سڑکوں کی بندش کے باعث صدر سپریم کورٹ بار کی بی این پی کے چیئرمین اختر مینگل سے ملاقات نہ ہوسکی۔