نوشہرہ میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم افراد نے خواجہ سرا پر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق مقتول خواجہ سرا شگفتہ ایک تقریب سے صبح کے وقت واپس جارہی تھی، راستے میں کاہی نظامپور کے قریب موٹرسائیکل پر سوار 4 نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کی لاش قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
مقتول خواجہ سرا کے ساتھی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔