• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الزام تراشی جماعتِ اسلامی کے رہنماؤں کی عادت بن چکی ہے، سمعتا افضال

ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید—فائل فوٹو
ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید—فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال کا ردِعمل سامنے آ گیا۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ الزام تراشی جماعتِ اسلامی کے رہنماؤں کی عادت بن چکی ہے، عوام کو گمراہ کرنا اور حقائق مسخ کرنا جماعتِ اسلامی کی روایت ہے۔

سمعتا افضال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے قیام سے تمام فیصلے جمہوری انداز میں کرتی آئی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ تمام ایسے فیصلے کرنے کا حق رکھتے ہیں جو عوامی مفاد میں ہوں۔

قومی خبریں سے مزید