• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پنجاب میں امن وامان کی صورتِ حال پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران کچے کے علاقے اور صوبائی سرحدی چوکیوں کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں خارجی دہشت گردوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید