کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں ڈاکوؤں نے شہری کی جان لے لی۔ رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔
ایک 8 سالہ بچے کےلیے یہ عید، قیامت سے کم نہ ہوگی کیونکہ اس کی آنکھوں کے سامنے اس کے باپ کو ظالم ڈاکوؤں نے چند رپوں کےلیے گولی مار دی۔
ڈیفنس فیز ون کا رہائشی عامر اپنے بیٹے کو لے کر گھر سے نکلا ہی تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو آئے اور عامر سے چھینا جھپٹی کرنا چاہی جس پر عامر نے مزاحمت کی اور ایک ڈاکو کو دبوچ لیا لیکن دوسرے ڈاکو نے قریب جا کر عامر پر فائرنگ کردی اور وہ موقع پہ ہی جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے تین خول ملے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے ٹیم تشکیل دے دی جبکہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نجمی عالم نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور واقعے کی مذمت کی۔
واضح رہے8 کہ رواں سال میں ڈکیتی مزاحت پر اب تک 26 افراد کو قتل کردیا گیا۔