• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائم ڈرامہ فلم’ہیل اور ہائی واٹر‘کے نئے کلپس جاری

New Clips Of Hell Or High Water
ایکشن سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ کرائم ڈرامہ فلم ہیل اور ہائی واٹر (Hell or High Water)کے نئے کلپس جاری کردیئے گئے ہیں۔

ڈیوڈ مکینزے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو بھائیوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خاندانی فارم کو بچانے کیلئے بینک ڈکیتی کرکے بری طرح پھنس جاتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں کرس پائن، بین فوسٹر،جیف برجز،کیٹی مکسن،کیون رینکن اور میرن آئرلینڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

پیٹر برگ کی پروڈیوس کردہ یہ فلم لائنز گیٹ کے بینر تلے 12اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین