بجٹ تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) وفد کل پاکستان پہنچے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کل پاکستان پہنچے گا، وفد سال2025-26 کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لے گا، عالمی مالیاتی ادارے کا وفد ٹیکس ریونیو اقدامات پر پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا۔
آئی ایم ایف وفد اخراجات پر کنٹرول، ترقیاتی اخراجات سے متعلق مذاکرات کرے گا۔
آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ حکام سے مل کر بجٹ تجاویز تیار کرے گا۔