• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتو زبان کے معروف مزاحیہ فنکار میراوس انتقال کر گئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پشتو زبان کے معروف مزاحیہ فنکار میراوس 70 برس کی عمر میں چارسدہ میں انتقال کر گئے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ میراوس شوگر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

ان کے بیٹے شاہ فہد نے بتایا کہ والد کی نماز جنازہ کل صبح ساڑھے 10 بجے چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔ 

میرا وس نے ٹی وی اور اسٹیج پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

مشیر ثقافت زاہد چن زیب نے معروف پشتو کامیڈین میراوس کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ میراوس جیسے اداکار کا خلا کبھی پر نہیں ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ میراوس نے 800 سے زائد پشتو کامیڈی البمز میں اپنے فن کا لوہا منوایا، میراوس کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید