معروف پاکستانی صحافی اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے پہلی اہلیہ کے انتقال کے بعد گزشتہ سال سابقہ اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سما راج کے ساتھ شادی کی تھی۔
ارشاد بھٹی نے عید کے موقع پر نجی ٹی وی کے ’عید اسپیشل پروگرام‘ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُن سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے اہلیہ اور بچوں کو عیدی دی یا نہیں؟
اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اہلیہ اور بچوں دونوں کو عیدی دی ہے۔
یہ جواب سن کر میزبان نے ارشاد بھٹی سے پوچھا کہ آپ نے اہلیہ کو کتنی عیدی دی؟
جس پر اُنہوں نے بتایا کہ میں نے اہلیہ کو عید پر 20 ہزار ریال دیے ہیں جو کہ تقریباً 15 لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہیں۔
یاد رہے کہ ارشاد بھٹی کی پہلی اہلیہ طویل علالت کے بعد 2022ء میں انتقال کر گئی تھیں۔