کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں گڑھے میں لگنے والی آگ ساتویں روز بھی نہ بجھ سکی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ جگہ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے کے ایم سی کے فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں۔
آگ کی شدت کے باعث مشکلات کا سامنا تھا۔
کورنگی کریک میں آگ 1200 فٹ گہری بورنگ کی کھدائی کے بعد لگی تھی۔